مئی 12, 2025


کراچی ہاکس بے کے قریب تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق،بچے سمیت تین شدید زخمی ہوگئے ،

متاثرہ افراد ہاکس بے پر پکنک منانے آرہے تھے ،سپر ہائی وے پر بھی

حادثے میں وین ڈرائیور کی جان چلی گئی

ہاکس بے مچھلی موڑ کے قریب تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیو رموقع پر ہی جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق کار سوار افراد آپس میں کزن تھے جو پکنک منانے ہاکس بے کے ساحل پر آرہے تھے،پولیس نے تیز رفتاری کو حادثے کا سبب قرار دیا ،ادھر سپر ہائی وے سجاد ریسٹورنٹ کے قریب بھی تیز رفتار سوزوکی وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث وین ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے