مئی 13, 2025


کراچی ائیرپورٹ پرایف آئی اےامیگریشن حکام کی کارروائی،
گداگری ، دھوکہ دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کے خلاف کارروائیاں،خاتون مسافرکوآف لوڈکرکےدوافرادکوحراست میں لیاگیا۔۔


ایف ائی اےامیگریشن حکام نےکراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتےہوئےخاتون مسافرکوآف لوڈکیا،حکام کےمطابق خاتون مسافر وزٹ ویزہ پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض یو اے ای جا رہی تھی جوسعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی،ایک اورکارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والےمسافر کوگرفتارکیاملزمایتھوپین ائیر لائن سے پاکستان پہنچا تھاابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نےجنوبی افریقہ کی شہریت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی تھی ملزم نےغیر قانونی طریقے سے جنوبی افریقہ سے زمبابوے داخل ہوا، جہاں اسے گرفتار کر کےدو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیاتھا، پاکستانی سفارت خانے نے اس کی پاکستانی شناخت کی تصدیق کر کے ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کیا اور اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا،دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیاگیامسافر کے پاسپورٹ پر مبینہ طور پر ٹیمپرنگ پائی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاس جعلی کینیڈین ویزہ تھا، جو ایک ایجنٹ نے فراہم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے