
منہڑو منہڑو کے قریب بھیج پاگارا اسٹاپ پر عوامی تحریک کی میزبانی میں "دریا بچاؤ جلسہ” منعقد ہوا، جس میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر عبدالستار رند، میر پرویز داؤدپوٹو، عوامی تحریک ضلع نوابشاہ کے صدر امیر مغیری، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ امتیاز ڈاہری، رانو کنڈانی اور فقیر علی نواز ڈاہری نے کہا کہ سندھ کے عوام دریائے سندھ پر غیر قانونی طور پر بننے والے کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر لاکھوں ایکڑ سندھ کی زمین الاٹمنٹ کے خلاف پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکال کر سرسبز سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس میں سندھ کی حکمران جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی، بھی شریک ہے۔ ہم سندھ کے باشعور عوام کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ چھوٹے، بڑے، عورتیں، بچے اور بزرگ سب مل کر اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ ہمیں ان حکمرانوں سے گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے کا حساب لینا ہوگا، اور ہمارے جتنے بھی گزر بسر کے وسائل ہیں، ان پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔ سندھ کے وسائل سندھ پر خرچ کیے جائیں، اور سندھ کی زمینیں بے زمین ہاریوں میں تقسیم کی جائیں۔ جب تک کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا، ہماری پُرامن جدوجہد جاری رہے گی۔