
مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے12 افراد میں سول اعزازات کی پروقار تقریب گورنر ہاوس سندھ میں منعقد ہوئی۔
کراچی،یوم پاکستان کے موقع پر گورنرہاؤس میں سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ۔ 7افرادکوستارہ امتیاز، 4 کو تمغہ امتیازاورایک کو حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔ڈاکٹرسلیمان شہاب الدین کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازاگیا ۔سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی اور ناظم الدین فیروز کوستارہ امتیاز سے نوازاگیا ۔ زاہد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی کوستارہ امتیاز سے نوازاگیا ۔ امبرین حسیب امبر کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا ۔کراچی، مقصود احمد اورجوزف کوٹس کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ تنویر احمد اور وارث پنجانی مرحوم کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا ۔ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
کراچی:گورنر ہائوس میں سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم
7افرادکوستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز دئے