
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کراچی میں کلک کے تحت آٹھ ارب روپے سے زائد کے ننانوے منصوبے چل رہے ہیں۔ شہر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں بارہ دری پارک کی تزئین و آرائشی منصوبے کا افتتاح کیا۔۔۔ بولے ان کی جماعت بلدیاتی اداروں کے ذریعے شہر کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔۔ انہوں نے کہا شہری پارکوں کو اپنا اثاثہ سمجھیں ۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کلک کے تحت 8 ارب روپے سے زائد کے 99 منصوبے چل رہے ہیں جن میں سے اپریل میں 75 پر کام شروع ہو جائے گا ۔