دسمبر 14, 2024


کراچی

پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے، دوسری طرف تحریک انصاف اپنے انتشار پسند بانی کے ” میں نہیں تو کچھ نہیں ” فلاسفہ پر گامزن ہے، ناصر شاہ
صوبائی وزیر ناصر شاہ کی ایکسپو سینٹر میں 4روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین

کراچی صوبائی وزیر توانائی، منصوبابندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں 4روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2024) کا کراچی میں انعقاد ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں دفاعی ، جنگی و عسکری سامان کی خرید و فروخت کے اربوں روپے کے 82 معاہدوں پردستخط ہوئے۔

آئیڈیاز 2024 دفاعی مارکیٹ میں نمائش ٗ فروخت ٗ مشترکہ

منصوبوں ٗ آئوٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کیلے اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی مارکیٹ کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون، نئے تجارتی مواقع، اور مقامی صنعت کی ترقی کی راہ ہموارکرتا ہے، دفاعی آئیڈیاز 2024 بہترین فورم کے ساتھ پاکستان کی دفاعی ٹیکنیکل مہارت میں پیش رفت اجاگر کرتاہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ آئیڈیا 2024 اس بات کی بھِی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان جہاں امن و خوشحالی کا خواہاں ہیں وہاں دفاعی صلاحیت میں کسی سے پیچھے نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں۔ پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن اور دہشت گرد کے خلاف بے پناہ قربانیوں کے ساتھ اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامز ن ہے توایک صوبائی حکومت سرکاری سازورسامان ومشینری کے ساتھ اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لئے کوشاں ہے ۔ دوسری طرف اسی تحریک انتشار کی ایک غیر سیاسی خاتون پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے ۔ ناصر شاہ نے کہا کہ دہشت گرد پارا چنار میں معصوم بے گنا مسافروں کا قتل عام کررہے تھے اور کے پی کے صوبائی حکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہی تھی اور تحریک انصاف کی تمام قیادت اپنے انتشار پسند بانی کے ” میں نہیں تو کچھ نہیں ” فلاسفہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انتشار کا گروہ ملک میں انتشار و افراتفری،بے یقینی صورتحا ل کروانے کی ہمیشہ ناکام کوشش کرتاہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی افراتفری نہ برداشت کی جائے گی اور نہ ہی دھونس، دھرنے اور حملہ آور ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے