کراچی سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے،صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان کے دورے کے اخری مرحلے میں موجود چیمپینز ٹرافی کو دیکھا اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی،اسٹیڈیم پہنچنے پر جنرل مینیجر ارشد خان نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری بھی تھے،سردار محمد بخش مہر نے نیشنل اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے جارہی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے،امید ہے کہ پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی لانے پر پی سی بی کے شکر گزار ہیں،چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پاکستان تیارہے،انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ کرہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔