کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کے درمیان تاریخی گلوب آگیا ۔
نیو ایم اے جناح روڈپر اسلامیہ کالج کے قریب انیس سو ساٹھ میں نصب ہونےوالےگلوب کو محفوظ طریقے سے اسٹیڈیم کے قریب منتقل کیا جائے گا۔
اس بھاری بھرکم گلوب کو کیسے منتقل کیا جائے۔
مزارقائدسے سینٹرل جیل جانےوالی سڑک پر یہ گلوب سنہ 1960 میں سابقہ اسلامیہ کالج کے عمارت کے قریب نصب کیاگیاتھا ۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہر کاانفرااسٹرکچر بدلا وہیں نیو ایم اے جناح روڑ پر بننے والے ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے گلوب کو ہٹانا ضروری قرار دیا گیاتو جناح ٹاون انتظامیہ نے گلوب کومحفوظ بنانےکی ذمہ داری لےلی۔
محمد فیصل، انجینئر جناح ٹاون کہتے ہیں کہ ہمارے جو چیئرمین ہیں رضوان عبدالمین صاحب ان کی ہدایت بھی جناب اس کو شفٹ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں تو ابھی یہ جو اوور ال ہم نے اس کی جو ہے نا میجرمنٹ وغیرہ نکالی ہے اس کی کنسلٹنسی جو ہے نا ہم نے دی ہے اگے تاکہ ہم اس کا پروپر ویٹ اور اس کا ڈیزائن سبزی جو ہے نا پتہ کر کے پیس کی شفٹنگ کی تیاریاں ہم کر سکیں۔۔
اس تاریخی گلوب کاڈایا سائز 48 فٹ ،لمبائی ساڑھےاٹھارہ فٹ ہے۔۔۔ گلوب کے مٹیریل کو چیک کرنے لیبارٹری بھیجا گیا جس کے بعد گلوب کی منتقلی کاباقاعدہ آغازہوگا ۔
محمد فیصل ، انجینئر جناح ٹاون نے چہرہ کو بتایا کہ ہم نے اس کی جو ہائٹ نکالی ہے وہ تقریبا ساڑھے 18 فیٹ ہے اس کا 48 انچز کا ڈیا ہے باقی اس کی فاؤنڈیشن وغیرہ الگ ہے اب یہ اس کی تو پوری پریپیشن ہو رہی ہے ہم کرین وغیرہ اور باہر سےٹرانسپورٹ کا انتظام کرینگے کرین سے ہینگ کر کے لوڈ کرینگے اب اس کا ہم نے روٹ بنانا پڑے گا کہ ایا جس روٹ پر لے جانا ہے وہاں برج ۔ پیڈسٹیرین برج سے یہ نکل سکتا ہے یا نہیں
گلوب کے اطراف میں بنے تعلیمی اداروں کے طلبہ تاریخی یادگار کی محفوظ طریقے سے منتقلی کے خواہشمند ہیں۔۔
طالب علم کہتے ہیں کہ ایسی ائیکونک چیزیں جو ہیں وہ محفوظ رکھنی چاہیے اچھی بات ہے ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں یہ تو اچھی بات ہے اس کو یہاں سے شفٹ کر کے رینویٹ کروا کہ یہ کافی پرانا گلوب ہے تو اس کی وجہ سے محفوظ رکھنا چاہیے تاکہ کچھ یادیں جو ہیں کراچی کی وہ پرانی محفوظ رہے
نیوایم اے جناح روڈ پر نصب گلوب کچھ دن بعد اس مقام پرموجود نہیں ہوگالیکن اسٹیڈیم روڑسے متصل گرین بیلٹ پراس کےنظارےکیے جاسکیں گے۔۔