دسمبر 14, 2024


کراچی احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ پانچ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ قابو پالیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ۔

احسن آباد انڈسٹریل ایریا کی تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ واٹر کارپوریشن نے کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی ایک اور گاڑی کو طلب کیاگیا۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کےمطابق فیکٹری کے واشنگ ایریا کی برابر والی جگہ پر شارت سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے