دسمبر 14, 2024


شکوے شکایات کے بعد پیپلز پارٹی نے حلیف جماعت مسلم لیگ نون سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی وفاقی حکومت سے بات کرے گی۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ مختلف معاملات پر بات کرے گی اور اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے