دسمبر 14, 2024

کراچی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت سے زیادہ اب انتشاری جماعت بن گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال کوئی پہلی دفعہ نہیں دی، یہ پہلے بھی کئی بار آخری کال دے چکے ہیں۔ ہماری ثقافتی چیزوں کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اچھی بات ہے کہ ہمارا کلچر آگے پھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سعید غنی کا استقبال کیا اور انہیں سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کلچرل ڈیپارٹمنٹ مختلف ایونٹ کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے اور اس فیسٹیول کے مزید اگلے دو دن بڑی تعداد میں لوگ اس ایونٹ میں آئیں گے، سعید غنی نے کہا کہ مختلف فنکار بھی یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محنت کش چیزیں بنا کر آئے اور کچھ یہاں بنا بھی رہے یہ چیز منفرد ہے جس سے روایتی ثقافتی اشیاء سستے داموں یہاں دستیاب ہیں، سعید غنی نے کہا کہ ہماری ثقافتی چیزوں کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے، اچھی بات ہے کہ ہمارا کلچر آگے پھیل رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال پہلی دفعہ تو یہ نہیں ہے، یہ پہلے بھی کئی بار آخری کال دے چکے ہیں۔ پچھلی بار جیسے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ آئے اسی طرح ہاتھ لگا کر چلے جائیں گے، اس بار بھی ہونا کچھ نہیں ہے، سعید غنی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیئے، لیکن اگر نقصان ہوئی پہنچانے کی کوشش کریں تو ان کو باز رکھنا ریاست کی زمہ داری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت سے زیادہ اب انتشاری جماعت بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے