سونے کی ایک اور لمبی چھلانگ۔ فی تولہ سونا دو ہزار روپے مہنگا ہوگیا
فی تولہ سونا دو ہزار روپے اضافے سے دو لاکھ، چوراسی ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار، سات سو چودہ روپے بڑھ کر دو لاکھ، تینتالیس ہزار،س ات سو اکتالیس روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا آٹھ روپے سستا ہوکر دو لاکھ، بیاسی ہزار، تین سو روپے پر بند ہوا تھا۔