کراچی کورنگی بلال کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن۔ دو ملزموں کو گرفتار اور تیرہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود بلال کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔گھر گھر تلاشی اور ٹیکنیکل ٹیم کی موجودگی میں ملزموں کی نشاندہی اور شناخت کی گئی۔ کارروائی کے دوران تیرہ ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ دوران تلاشی اسلحہ برآمد ہونے پر دو ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دونوں کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔