نومبر 21, 2024


کراچی میں مچھروں کی بہتات سے چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ۔ دوماہ میں تیزبخار اورجوڑوں کےدردمیں مبتلا آٹھ سو چورانوے افراد سرکاری اسپتال پہنچے۔ ایک سو چونسٹھ میں چکن گونیاکی تشخیص ہوئی۔
کراچی میں مچھروں کی بھرمار، چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعدادشمارکےمطابق گزشتہ دوماہ کےدوران 894 افرادکو مرض کی علامات ،تیزبخار اورجوڑوں میں درد کی بناپرسرکاری اسپتالوں میں لایاگیا۔ ان میں 671کی اسکریننگ پر164میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے برعکس اسپتال ذرائع کا دعوی ہے یومیہ چکن گونیاسےمتاثرہ 50 سےزائدمریض سرکاری اسپتالوں کارخ کرتےہیں۔بیشترمریض ٹیسٹ کرائےبغیر،صرف علامات کی بناپرعلاج کراتےہیں جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی چکن گونیا کےکئی مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ یہ مریض سرکاری طورپرمرتب کردہ اعدادو شمارمیں شامل نہیں ۔

طبی ماہرین کاکہناہےشہری مچھروں سےبچاو کےانتظامات کویقینی بنائیں۔علامات ظاہرہونےپرفوری ڈاکٹرسےرجوع کریں ۔ ساتھ ہی شہرمیں بڑھتےمچھروں کی افزایش پرقابوپانےکےلیے صفائی ستھرائی کےاقدامات کوترجیح دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے