فروری 14, 2025


سندھ کابینہ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی منظوری۔ منتظر امیدواروں کی فہرست بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ کم از کم اجرت سینتیس ہزار مقرر کرنے اور چار سو سات پولیس اسٹیشنز کو براہ راست بجٹ اور ڈی ڈی او پاور دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔


وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بتایا گیا سندھ پبلک سروس کمیشن ترمیم کا مقصد پاس امیدوار کی منتظر فہرست بنانے کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔منتظر فہرست ہوگی ،،تو خالی جگہ پر ترتیب وار امیدوار جوائن کرے گا۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھی منتظر فہرست ترتیب دیتا ہے۔کابینہ نے ایس پی ایس سی کے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کم از کم اجرت سینتیس ہزار مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ سندھ کابینہ نے وزیراعظم کے وومین امپاورمینٹ پیکج میں شامل ہونے کی منظوری بھی دی ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا وزیراعظم پیکج میں سندھ حکومت بھی اپنی طرف سے اتنے ہی فنڈز خرچ کرے گی۔ سندھ کابینہ نے تھرپارمیں نو ڈسپینسریز،، این جی او ہیلپ کے تعاون سے چلانے کی منظوری دی۔اجلاس میں طے پایا گریڈ چھ میں سات سو پندرہ ویکسی نیٹرز بھرتی اور محکمہ صحت کی سات سو اکتیس اسامیاں ختم کردی جائیں گی۔چار سو چونتیس کلینکل آسامیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ چار سو سات پولیس اسٹیشنز کو براہ راست بجٹ اور ڈی ڈی او پاور دیئے جائیں گے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہابجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لائن لاسز یا ٹیکنیکل لاسز کا بوجھ علاقے کے لوگوں پر نہیں ڈال سکتیں۔بجلی کی چوری کا نقصان بھی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔حکم دیا بجلی چوری کی روک تھام کےلئے تقسیم کار کمپنیاں خود اقدامات اٹھائیں۔ وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے بتایا وفاقی حکومت کو کہا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پورا فیڈر بند کرنے سے روکا جائے۔سندھ کابینہ نے تجویز منظور کر کے وفاقی حکومت سے کارروائی کی سفارش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے