اپریل 24, 2025

ا

کندھ کوٹ ڈاکو راج کے خلاف شہری اتحاد اور آل سیاسی جماعتوں کی کال پر شہر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ دلمراد داھانی ، غلام مصطفی میرانی ، ڈاکٹر میہر چند سمیت تمام رہنماوں نے گھنٹا گھر پر احتجاجی کیمپ قائم کردی ہے ، اس وقت شہر کا کاروبار مکمل طور پر بند ہے اور شہری امن و امان کی بحالی کے لیے مسلسل جہدوجہد کر رہے ہیں۔ دو ہفتے کے احتجاج کے بعد تین روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھنٹا گھر چوک، شاہی بازار، اناج منڈی سمیت تمام اہم بازاریں بند ہیں۔ شہری بھتہ وصول کرنے کی دھمکیوں، اغوا اور ڈکیتیوں کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکو راج کا خاتمہ نہیں ہوتا، شہر مکمل بند رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے