نومبر 4, 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحان میں لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لے گئیں ۔۔۔ سائنس پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن اپنےنام کرلیں ۔۔۔تئیس ہزارسےزائدطلباء نے امتحان میں حصہ لیا ۔۔۔گیارہ ہزارسےزائدکامیاب ہوئے۔۔۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےبارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔۔۔سائنس پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن میں لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لےگئیں۔۔۔ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج کی آمنہ احسن نے پہلی،آغاخان ہائیرسیکنڈری اسکول کی نضراجمال نےدوسری،خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج کی علیزہ ایازنےتیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔امتحان میں تئیس ہزارچھ سواکہترطلباء شرکت کی۔۔۔گیارہ ہزارایک سوبائیس نےکامیابی حاصل کی۔۔۔ امتحان میں کامیابی کامجموعی تناسب چھالیس اعشاریہ نونو فیصدرہا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے