مئی 14, 2025


کراچی میں مردوں کی ذہنی صحت اور پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں کار ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں سن 1930 سے 1984 تک کی 150 سے زائد نایاب گاڑیوں نے حصہ لیا۔پرانی گاڑیوں کی نئے چمک دمک شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

کراچی میں مردوں کے پروسٹیٹ کینسر اور ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی کیلیے کار ریلی کا انعقاد کیاگیا،کراچی میں ڈسٹنگشڈ جینٹلمین ڈرائیو کے نام سے مردوں کے کینسر اور آگاہی کیلیے ریلی کا آغاز کلفٹن بلاول چورنگی سے کیا گیا، جس میں سن 1930 سے 1984 تک کی 150 سے زائد کلاسک اور ونٹیج کاروں نے حصہ لیا،کار ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی،ریلی کا مقصد کینسر سے بچاو اور اسکے علاج سے آگاہی ہے۔اس سلسلے میں منتظم فیصل ملک نے کہا کہ میں گذشتہ تین سالوں سے اس ریلی کاانعقاد کیا جارہا ہے ،اس سالانہ ریلی کا مقصد مردوں کے پروسٹیٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہوتا ہے،دنیا کے تقریبا دو سو شہروں میں اس طرح کی ڈرائیو کا انعقاد کیا جاتا ہے،کراچی کی یہ ڈرائیو دنیا بھر میں چوتھی بڑی ڈرائیو ہے،یہاں پر موجود بہت سی گاڑیاں نایاب ہیں،ویسے تو زیادہ تر کراچی کے شہری حصہ لیتے ہیں لیکن کچھ گاڑیوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں جاکر ڈرائیو کے لیئے انعامات بھی حاصل کیے ہیں،اس تقریب میں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آرہے ہیں۔شہریوں کا کار ریلی کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے