نومبر 8, 2024


گورکھ ہل گرینڈ بائیک ریلی کے شرکاء اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، صاحبزادہ سلطان محمد علی کی بائیک، جیپ ریسرز کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔


گورکھ ہل گرینڈ بائیک ریلی کا آغاز آج سے ہوگا، ریلی میں بائیک ریسرز کیساتھ جیپ ریسرز بھی موجود ہونگے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہناتھاکہ جیپ ریلی بھی آنے والے وقت پر گورکھ میں کروائیں گے آج گورکھ پر بائیک ریلی ہے، ہم گورکھ کو پروموٹ کرنا چاہ رہے ہیں گورکھ سندھ کا کوہ مری ہے اور
ہر سال کی طرح اس سال بھی تھر ریلی ہوگی پورے پاکستان سے 54 بائیکرز آئے ہیں سب ایکسپرٹس کو دعوت دی ہے کہ مل کر گورکھ کر پروموٹ کر سکیں صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ گورکھ کو نیا روڈ دینے کی کوشش کر رہے ہیں حب ڈیم سے بھی ایک روڈ دیا جائیگا جون جولائی سے جو لوگ ناردن ایریاز جاتے ہیں چاہتا ہوں اب گورکھ جائیں گورکھ میں پہاڑی سلسلہ ہے نہریں بہتی ہیں گورکھ کے روڈ کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ میری قیادت نے مجھے چیئرمین بورڈ گورکھ ہل چنا ہے میں کام کر کے دکھاونگا کراچی نوری آباد سے گورکھ تک کا ایک سو نوے کلو میٹر تک کا فاصلہ ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کر رہے ہیں ریلی ڈرائیورز نے ہمیشہ ہمارے ملک کو پروموٹ کیا ہےاور سندھ حکومت ریلی ڈرائیورز کو پورا سپورٹ کریگی چھٹی کے دن شہر میں جو بائیکرز آتے ہیں کوشش ہے ان کے لیے بھی مخصوص جگہ بنائی جائے گورکھ کے اوپر ہم نے کلچرل نائٹ بھی رکھی ہے ساٹھ کلو میٹر سے زیادہ کا ٹریک ہے ٹائم رکھا گیا ہے جس کیٹگری کو کتنے فاصلے سے چھوڑنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے