رہنما ایم کیو ایم مصطفٰی کمال کہتے ہیں ہم نے الیکشن سے پہلے کوئی سودے بازی نہیں کی ۔ ہم نے پی ایم ایل این کی غیر مشروط حمایت کی ۔ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپکو اس حمایت سے کیا ملا ۔ چارٹرآف ڈیموکریسی کے مطابق اختیارات اور وسائل کو نیچے تک ڈیوالو کیاجائے ۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت قومی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہاکس بے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے 25 کروڑ لوگوں کے لئے اختیار مانگا ۔ ہم نے اس حوالے سے ڈرافٹ بنا کر پی ایم ایل این کو دیاان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلزپارٹی سے کیوں بات کریں پیپلزپارٹی سے تو آپ بات کریں ۔ ہم نے پیپلزپارٹی سے جاکر روائیونڈ میں معاہدہ نہیں کیا۔ ہمارا معاہدہ پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ۔ ہم بہت ہی مہذب انداز میں آپ سے شکوہ کر رہے ہیں ۔ پی ایم ایل این آپریشن کا زکر کرکے امن کا کریڈٹ لینے کی کوشس کرتی ہے . کئی کئی سال سے ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیںیہ امن ہماری بدولت یے ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوکر امن قائم کیا ۔ ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، پی ایم ایل این کے دوستوں انتہائی ادب سے آپ سے یہ گزارشات کر رہا ہوں