نومبر 5, 2024


کراچی گلستان جوہر میں 2 کمسن بھائی کھیلتے ہوئے گھرکے باہر کھڑی گاڑی جا بیٹھے۔۔ گاڑی کے دروازے لاک ہونے سے ایک کمسن بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ، دوسرے بھائی کو گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
V
کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں 2 کمسن بھائی گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں جابیٹھے ۔ کارلاک ہونےسے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے بچے کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی بچےکی شناخت 4سالہ روف کےنام سےہوئی ۔ بےہوش بچےکی شناخت علی کےنام سےہوئی ۔ دونوں بچےسگےبھائی ہیں ۔ بچےکھیلتےہوئےکارمیں جابیٹھے ۔ کارمیں دم گھٹنےسےایک بچہ جاں بحق دوسرابےہوش ہوا ۔ کاررہائشی ارپارٹمنٹ میں چھ ماہ سےناقابل استعمال حالت میں کھڑی تھی ۔ کارکالاک کھلاہونےکےباعث دونوں بچےکارمیں بیٹھے ۔ کاراپارٹمنٹ میں کرائے پز یرشخص کی ملکیت ہے ۔ واقعےکی مزیدتفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے