نومبر 8, 2024


ماہرین صحت کہتے ہیں کہ عمر بھر صحت مند رہنے کےلیے ضروری ہے کہ آپ دن کے 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ ورزش ضرور کریں۔ اسی مناسبت سےعالمی یوم قلب کے موقع پر آغا خان اسپتال کی جانب سے سائیکل ریلی کاُ انعقاد کیا گیا ریلی کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا ۔


عالمی یوم قلب کے موقع پر کراچی میں آغا خان اسپتال کی جانب سے سے سولہ کلومیٹر کی طویل سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ جس میں چھ سو سے زاٸد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ریلی کا مقصد دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئےورزش اور صحت مند سرگرمیوں کو زندگی میں شامل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا

منتظمین کا کہنا تھا ریلی کا مقصد صحت مند رہنے کےلیے ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا



ماہرین قلب کاکہنا تھا کہ بروقت چیک اپ نہ کرنا ، کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنا اور اپنی بے روٹین ترتیب کی وجہ سے 50 فیصد مریضوں کی موت کے بعد تشخیص ہوتی ہے

ریلی میں چھ سو سے کے قریب سائیکلسٹ نے حصہ لیا جن میں بڑی تعدار ڈاکٹرز اور نرسز اور اسپتالوں کے انتظامیہ کی تھی

ریلی آغا خان اسپتال سے شروع ہوکر شاہراہ فیصل راشد مہناس روڈ سے ہوتی ہوئی ڈالمیا سے واپس آغا خان پہنچ کراختتام پذیر ہوئی.جہاں تمام ساٸیکلسٹ کا مفت میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے