تھر پر چھائے بادلوں نے رنگ جمادیا۔ تھر پارکر ، ننگر پارکر اور مٹھی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
صحرائے تھر پر چھائے بادل برس پڑے۔تھر پارکر ، ننگر پارکر اور مٹھی میں بادل برسے تو صحرا کا ماحول ہی بدل گیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے تھر کی عوام نے سکون کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیز گرمی کے بعد ہوا کے کم دباؤ کے سبب بارش ہوئی ہے۔ آگے اڑتالیس گھنٹے تک تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔