اپریل 24, 2025


کراچی زمان ٹاون میں دو روز قبل رکشہ ڈرائیور کے قتل کے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مدعی مقتول کے بھائی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے ہم لوگ دس بارہ سال سے جمہوریہ کالونی کالا پل کے قریب کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ میرا چھوٹا بھائی تین ماہ قبل محنت مزدوری کی غرض سے میرے پاس کراچی آیا تھا۔مقتول شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔ مقتول احسن رضا رکشہ چلا کر گھر کی کفالت کر رہا تھا۔ مقتول انیس اکتوبر کو رکشہ لے کر نکلا اور رات تک واپس نہیں آیا۔ موبائل پر فون کیا،، تو ایک پولیس افسر نے فون ریسیو کیا اور بتایا کہ احسن کو کورنگی روڈ پر گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ ہمارا کسی پر کوئی شک شبہ نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے