جولائی 8, 2026


کراچی میں سی آئی اے نے مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے کا کہنا ہے ملزم بھتہ خوری کے دو مقدمات میں مطلوب اور مفرور تھا۔ملزم نے نیو کراچی میں سگریٹ کے ہول سیلر سے پندرہ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔بھتہ نہ دینے پردھمکی کے طور پر نائن ایم ایم پستول کا خول بھی پھینکا تھا۔گرفتار ملزم پر نیو کراچی میں مٹھائی کی دکان کے مالک سے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا بھی الزام ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس اس سے قبل ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔ ملزم کے خلاف نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں بھتہ خوری کے دو مقدمات درج ہیں۔
کراچی : سی آئی اے نے مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا
سگریٹ کے ہول سیلر اور مٹھائی کی دکان کے مالک سے بھتہ طلبی کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے