جولائی 8, 2026


کراچی کے علاقے گارڈن، گھاس منڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مدرسے سے گھر واپس آنے والا آٹھ سالہ بچہ کھلے اور خشک کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق آٹھ سالہ خالد مدرسے سے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں واقع تقریباً دو سو فٹ گہرے اور پرانے خشک کنویں میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ون ون ٹوٹو، ڈپٹی کمشنر ساوتھ جاوید نبی کھوسو اور ایس ایس پی سٹی موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو کی ٹیم نے بچے کو نکالنے کے لیے فوری آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق کنواں گلی کے کنارے واقع تھا اور کافی پرانا و خشک ہونے کے باعث ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈپٹی کمشنر ساوتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ایک پرانا کنواں ہے، جہاں ماضی میں پانی جمع کیا جاتا تھا۔ ان کے مطابق اس مقام پر پہلے دھوبی کی دکان قائم تھی۔طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو کنویں سے نکال لیا گیا، تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آٹھ سالہ خالد جان کی بازی ہار چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے