کراچی: عظیم ہاری رہنما کامریڈ حیدر بخش جتوئی کو خراجِ عقیدت
کراچی پریس کلب میں انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیرِ اہتمام عظیم انقلابی رہنما، شاعر اور ہاری تحریک کے سرخیل کامریڈ حیدر بخش جتوئی کی یاد میں ایک باوقار مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کے نامور دانشوروں، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کامریڈ حیدر بخش جتوئی نے اپنی پوری زندگی کسانوں، مزدوروں اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ون یونٹ کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور کسانوں کی حالتِ زار بدلنے کے لیے سرکاری ملازمت تک چھوڑ دی۔ دانشوروں نے زور دیا کہ سندھ جن کٹھن حالات سے گزر رہا ہے، اس میں حیدر بخش جتوئی جیسی بے لوث اور باشعور قیادت کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب سے پروفیسر اعجاز قریشی، ڈاکٹر جعفر احمد، ڈاکٹر ظفر جونیجو، سہیل سانگی اور دیگر نے خطاب کیا۔
