کراچی میں سانحہ گل پلازہ کی از سر نو تحقیقات کے لئے نیا تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گارڈن کو سانحہ گل پلازہ کیس کا نیا تفتیشی افسر مقررہ کردیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق وہ گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجوہات اور ذمےداروں کا تعین کریں گے۔گزشتہ روز عدالت نےسانحےکی از سر نو تحقیقات کے لئے نیا تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔
