کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم عاطف زمان کو دو بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔
جوڈیشل کمپلیکس جیل میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سات سال بعد سنایا۔ شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیے۔اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو نو جولائی دوہزار انیس کو قتل کیا گیا تھا۔عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔عاطف زمان اور اس کے بھائی عادل زمان نے کاروباری لین دین میں اینکر مرید عباس اور خضرحیات کو قتل کردیا تھا۔ ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ قتل کروڑوں روپے کے کاروباری لین دین میں فراڈ کا نتیجہ تھا۔ عاطف زمان اور اس کے بھائی عادل زمان نے مرید عباس اور خضر حیات سمیت متعدد افراد سے سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے لئے تھے۔ انہوں نے اپنے پیسے واپس مانگے، تو ملزم نے انہیں بہانے سے بلا کر قتل کردیا ۔ گوا ہوں کے بیانات ریکارڈ اور ان میں تبدیلیاں بھی ہوئیں۔ بالآخر سات سال بعد عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
