کراچی بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گھر سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ۔سگا باپ قتل میں ملوث نکلا۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق مقتول نوجوان چھ ، سات روز سے گھر سے غائب تھا اور اہلخانہ تلاش کررہے تھے۔گزشتہ روز نوجوان گھر آیا تو والد نےچارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا،، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔نوجوان کی خاموشی سے تدفین کی کوشش جاری تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔والد کا کہنا ہے نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔پولیس کےمطابق مقتول نوجوان چار بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ ملزم والد رکشہ ڈرائیور ہے اور اس کا تعلق صوابی سے ہے۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں باپ کے تشدد سے بیٹا کی موت
نوجوان نشے کا عادی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، ملزم باپ
