
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے جواں سال صاحبزادے شاہ زیب علی نقوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔۔۔ شاہ زیب علی نقوی کونمازجنازہ کےبعد سپردخاک کردیاگیا ۔۔۔۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔۔
کراچی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کلفٹن شون سرکل انڈر پاس کےقریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔۔ حادثے میں جاں بحق پچیس سالہ نوجوان شاہ زیب علی نقوی قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر رعنا انصار کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے
سینئر صحافی انصار نقوی مرحوم کے بیٹے شاہ زیب علی نقوی نے سر سید یونی ورسٹی سے سول انجینئرنگ کی تعلیم ھاصل کی تھی ۔۔ مرحوم کی نماز جنازہ عسکری فور کی جامع مسجد میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب نے شرکت کی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے لواحقین سے اظہار تعزیت کااظہار کیا ۔۔ مرحوم کو گلستان جوہر کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔۔۔