نومبر 9, 2024


کراچی میں اے ٹی ایم بوتھ میں بھی شہری محفوظ نہ رہے ۔ اے ٹی ایم میں داخل ہوکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ملزموں کی شاطرانہ انداز میں کارروائیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ غیر مسلح ملزم تشدد کرکے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
بنا ہتھیار اے ٹی ایم میں گھس کر شہریوں کو لوٹنے والا شاطر گروہ قانون کی گرفت میں آگیا۔چالاک گروہ کی مختلف علاقوں میں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں ۔

شہری کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی دیر ہوتی، ، دو ملزم اندر داخل ہوکر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتے۔ شہری یکدم کارروائی سے بدحواس ہوجاتا۔

ملزم بے بس ہوجانے والے شہری سے رقم چھین کر رفوچکر ہوجاتے۔رضویہ پولیس کا کہنا ہے چالاک گینگ کے ارکان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار ملزموں نے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ۔پولیس نے ان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے