نومبر 7, 2024


وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں پاکستان کو سنگین معاشی، سماجی اورماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔حالات ہرشعبے میں گڈ گورننس کا تقاضا کرتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مینجمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا خوشحال پاکستان کے لیے سوچ میں تبدیلی انتہائی اہم ہے۔ تقریب میں ہم نیٹ ورک نےٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن کیٹگری میں ایوارڈ حاصل کئے
کراچی میں 39 ویں مینجمنٹ ایکسی لینسی ایوارڈکی تقریب ہوئی۔
ہیلتھ ، بینکنگ ،ایجوکیشن، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس سمیت مختلف کیٹیگریزمیں 39 اداروں کےسربراہوں کوایوارڈ دیئے گئے۔

مشکل حالات کا تقاضا ہےکہ سرکاری اورنجی شعبےمل کر کام کریں۔ مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تجویز پیش کردی۔

مراد علی شاہ، وزیراعلی سندھ (میپ اہم کردارادا کررہا ہے،کارپوریٹ کمپنی کی رہنمائی کے لئے انہیں بین الاقوامی معیارات کےمطابق کام کرنے کےلئےگورننس اورعالمی ٹرنڈنگ پرعمل درآمدکرکےگورننس اورمینجمنٹ کےتحت مشکل حالات سےنمٹ سکتےہیں)
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بولے کاروباری شفافیت ضروری ہے۔ سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخواآنے کی دعوت دے دہی۔
پاکستانی

فیصل کریم کنڈی،گورنرخیبرپختونخوا(مقابلےکی دوڑہروقت سوسائٹی میں رہنی چاہئیے،میری درخواست ہےکہ آپ تمام لوگ کےپی کے میں ایکٹی ویٹی اورسرمایہ کاری کریں ،وہاں دلچسپی لیں مائنزاینڈ منرلزمیں بھی ایک بڑی انڈسٹری ہےخیبرپختونخواہ میں)


مینجمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ میں ہم نیٹ ورک نےٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن کیٹگری میں ایوارڈ حاصل کیا۔سی ای اوہم نیٹ ورک دُرید قریشی نےایوارڈ وصول کیا۔۔
۔
مینوفیکچرنگ، کیبل الیکڑک گڈز، انجئیرنگ، آئل اینڈ گیس، شوگرکیٹیگری، ٹیکسئائل، ہیلتھ ،ایجوکیشن سمیت مختلف سیکٹرمیں 39 ایوارڈزدئیےگئے۔ تقریب میں صوبائی وزیرناصرحسین شاہ اور مختلف ممالک کےقونصل جنرلز نےبھی خصوصی شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے