نومبر 21, 2024


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے شہید بھٹو کے آئین کا حلیہ بگاڑا گیا۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے اٹھارہویں اور چھبیس ویں ترامیم کے ذریعے آئین کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بلاول بھٹو نے چھبیس ویں ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ سب راضی تھے لیکن ایک شخص راضی نہیں تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہامحترمہ بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت میں وعدہ کیا تھا عوام کی بھلائی کی خاطر عدلیہ میں تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بلاول بھٹو اس بات کو آگے لے کر گئے اور میثاق جمہوریت کے ساتھ قائد اعظم کی باتیں بھی یا ددلائیں ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے چھبیس ویں ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مولانا فضل الرحمن کو بھی قائل کیا۔انصاف والی جماعت کے پاس بھی گئے لیکن ان کے لیڈر کو انصاف پر یقین نہیں۔ سب راضی تھے لیکن ایک شخص راضی نہیں تھا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ سندھ میں امن و امان سے متعلق عدالتی ریمارکس پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی تھیں۔ جب ڈکٹیٹر خود بھی محفوظ نہیں ہوتے تھے۔ اب بھی مسائل ہیں لیکن سندھ کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے