نومبر 9, 2024


کراچی پرانا گولیمار میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر گینگ وار گروپ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کےمطابق ضلع کیماڑی، اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ نے چھاپے کے دوران ملزموں کو گرفتار کر کے تین پستول اور چار کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔ ملزموں کی نشاندہی پر چوری و چھینی گئی چار موٹرسائیکلیں اور چھ موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ایک گرفتار ملزم گینگ وار کے منشیات نیٹ ورک کو چلارہا تھا۔ ملزم سابق پولیس اہلکار کے بیٹے کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے