سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کے گیس بلوں میں کونیکل بیفل کے چارجز شامل کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ۔ 5 جنوری 2023 کو وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ اپنے گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب سے صارفین گیس بل میں 25 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ کونیکل بیفل کے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہے۔ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی نے سوئی سدرن اور ناردرن کو ہدایت دی کہ وہ تمام صارفین کےگھروں میں موجود گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب لازمی کروائیں ۔ اوگرا نے عوامی مشاورت کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری دی ۔ کونیکل بیفل کی تنصیب سے متعلق چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد گیس بلوں میں صارفین کو چارج کیے گئے ہیں ۔ صارفین کے گیزرز میں کونیکل بیفل کی تنصیب کا عمل سوئی ناردرن پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں کامیابی سے کر رہی ہے ۔ اسی تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان میں اپنے تمام صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ توانائی کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں