سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کرنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ۔۔ کراچی کے 6 اضلاع میں 10 نشتوں پر 85 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی منظور کیا ہے
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں خالی ہونے والی 10نشتوں کے لئے مجموعی طور پر 85 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے گئے ۔۔ ترجمان کے مطابق اندرون سندھ کے 14 اضلاع میں 53 نشتوں پر 303 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جبکہ 53 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں ۔۔ اندرون سندھ 10 نشتوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ حیدرآباد اور شکارپور میں3 جنرل ممبر وارڈ کی نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ، ضمنی انخابات کے لئے 14 نومبر کو پولنگ ہو گی