سوئی سدرن گیس کمپنی کا خاموشی سے بڑا دھماکہ۔ بل میں گیزر چارجز کے نام دوہزارروپے شامل کردیئے۔ کراچی گلستان جوہر میں گیس صارفین بل دیکھ کر چکرا گئے۔ کیا یہ چارجز ہر ماہ بل میں آئیں گے عوام یہ سوچ کر پریشان۔ ترجمان سوئی سدر ن گیس کا کہنا ہے گیزر استعمال کرنے والے صارفین کا پتا لگانے کے لئے سروے ہوگا، عوام پریشان نہ ہوں یہ چارجز صرف ایک بار وصول کئے جائیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیزر کا استعمال کرنےو الوں پر نئے چارجز لگادیئے۔کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان والوں پر ان چارجز کا اطلاق ہوگا۔ گیس بلوں میں اضافی چارج لگا دیکھ کر گلستان جوہرکےرہائشی چکرا گئے ۔شہری شش و پنج میں مبتلا ہیں یہ ٹیکس ایک بار لگے گا ،، یا ہر مہینے آئے گا۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا بیان سامنے آگیا۔ کہتے ہیں سروے ہوگا کہ کون کون سے صارفین گیزر کا استعمال کررہے ہیں۔ گیس صارفین کے بلوں میں یہ چارجزصرف ایک بار لگائے جائیں گے ،،اور ان کا اطلاق صرف ان صارفین پر ہوگا جو گیزر استعمال کرتے ہیں ۔ گیزر استعمال کرنے والوں کا سروے کیسے کیا ہو گا،، اس بارے میں ترجمان سوئی سدر ن گیس کہتے ہیں وضاحتی بیان میں اس کا جواب دیا جائے گا۔