مارچ 16, 2025


کراچی اورنگی ٹاون کی طالبہ کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا معاملہ۔ نادرا کی جانب سے اجرا کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی گئی

متاثرہ طالبہ نے نادرا حکام کے خلاف سندھ ہائی سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے طالبہ کے والد کا دوہزار سترہ میں قتل ہوا تھا۔طالبہ کی والدہ کے خلاف والد کےقتل کا مقدمہ درج ہے۔والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہیں۔ نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا نادرا کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتا ہے۔شناختی کارڈ نہ ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے