نومبر 5, 2024


اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس آج بھی نئی تاریخی بلندی چھیاسی ہزار چار سو اکیاون پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ مارکیٹ پچاسی ہزار، چھ سو انہتر پوائنٹس پر بند ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ ٹریڈنگ کےدو ران ہینڈریڈ انڈیکس چھیاسی ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار چھیاسی ہزار، چار سو اکیاون پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے سے پچاسی ہزار، چھ سو انہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ سات سو ترپن پوائنٹس اضافے سے تاریخی بلندی پچاسی ہزار، چھ سو تریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ فی تولہ سونا تین ہزار روپے سستا ہوکر دو لاکھ، اکہتر ہزار، سات سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار، پانچ سو بہتر روپے کی کمی سے دو لاکھ، بتیس ہزار، پنو سو انتالیس روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد دو سو ستتر روپے، بہتر پیسے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے