
وفاقی حکومت رواں سال دسمبر میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کردے گی۔صوبائی حکومت نے بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز اور گرین لائن بس سروس کے لیے سبسڈیز پر بھی تبادلہ ہوا۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے گرین لائن کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا تھا چاہتے ہیں یہ کام رواں سال دسمبر تک مکمل ہوجائے۔وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن کے آپریشنز کے لئے دو ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے، حکومت سندھ اس پر نظرثانی کرے گی۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتا یا گرین لائن منصوبہ وفاق سے حکومت سندھ کو منتقل ہونے کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی۔