اپریل 24, 2025


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے معیشت کی بہتری کےلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انفرااسٹرکچر سیس ریٹ کم کرنے سے متعلق بزنس کونسل کی تجویز پر غور کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے شرح سود میں کمی آئی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں نے کہا زیادہ ٹیکس لگانے سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔بجلی کی قیمت کم ہو نے سے صنعتوں کا فائدہ ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا انہوں نے تجویز دی ہے فیکٹریز کو اضافی شفٹ چلانے پر،، بجلی سستی دی جائے۔ فیکٹریز میں اضافی شفٹ ہو گی،، تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ زرعی ترقی سے ملک ترقی ترقی کرے گا اور لوگ خوشحال ہوں گے۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے کہا سندھ حکومت نے بجٹ میں انفرا اسٹرکچر ریٹ ایک اعشاریہ آٹھ کردیا ہے۔ اسے واپس ایک اعشاریہ دو فیصد کیا جائے۔وزیراعلی نے تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے