اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان برقرار۔ ہینڈریڈ انڈیکس نئی تاریخی بلندی تراسی ہزار، پانچ سو اکتیس پوائنٹس پر بند۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بائیس پیسے کی کمی۔ فی تولہ سونا اٹھارہ سو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ہینڈریڈ انڈیکس آٹھ سو دس پوائنٹس کے اضافے سے تراسی ہزار، پانچ سو اکتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بائیس پیسے کی کمی کے بعد دوسو ستتر روپے، باون پیسے ہوگئی۔ فی سولہ سونا اٹھارہ سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، چھتر ہزار، دوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت پندرہ سو تینتالیس پوائنٹس بڑھ کر دو لاکھ، چھتیس ہزار، سات سو ستانوے پوائنٹس ہوگئی۔