مئی 13, 2025


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کہتے ہیں اپنے مفادات کو چھوڑ کے آئینی عدالتوں کے بجائے عوامی عدالتیں لگائی جائیں ۔۔۔ جب تک سیاسی اور آئینی مسائل حل نہیں ہوں گے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوگی۔۔۔ ملکی ترقی کا واحد حل سودی نظام کا خاتمہ اور نظام مصطفی کا نفاذ ہے۔۔۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں سجی سولر پاکستان نمائش میں شرکت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملک میں سب اپنے مفادات میں لگے ہیں عوام کی پرواہ کسی کو نہیں ۔ آج ضرورت آئینی عدالتوں کے بجائے عوامی عدالتوں کی ہیں ۔ جب تک سیاسی اور آئینی مسائل حل نہیں ہوں گے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوگی۔۔۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جس ملک میں یوتھ باسٹھ فیصد ہو اسکا مستقبل تاریکی نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان کو مشکل حالات سے ملکرنکالناہوگا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے