نومبر 5, 2024


کراچی فریئر ہال سے پینٹنگز چوری کی سوشل میڈیا پرمہم ۔ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔



ڈی جی کلچر اور ڈی جی اینٹیکیوٹیز پر مشتمل کمیٹی معاملے کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ صوبائی وزیر ثفافت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے نوجوان آرٹسٹ کی پینٹنگز غائب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔معاملے پر کمیٹی تشکیل دی ہے، جو جامع رپورٹ پیش کرے گی۔واقعے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

اگر کسی کی غفلت یا کوتاہی ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا۔

نوجوان آرٹسٹ ہمارا سرمایہ ہیں، ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے