مئی 29, 2025


سندھ اسمبلی میں پانی کی کمی کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی ۔۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ،


سندھ اسمبلی کا اجلاس پینل آف چئیرپرسن ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں ایم کیو ائم کے شارق جمال اور عامر صدیقی نے شہر میں پانی کے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شارق جمال کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں بھی پاکستانی رہتے ہیں ، عامر صدیقی نے کہا کہ وزیر بلدیات کو خطوط لکھے فون وہ اٹھاتے نہیں ہم کہاں جاہیں


عامر صدیقی ، رکن ایم کیوایم ۔۔۔ منسٹرصاحب کو ڈائریکٹ لیٹر لکھ رہے ہیں ریمائنڈر دے رہے ہیں تو اس پہ منسٹر صاحب نہ کال اٹھاتے ہیں نہ میسج کا جواب یہ تو پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں تو انتظامیہ آپ کی باتیں کیوں مانے گی جب آپ اپنے ایم پی ایز کی کال نہیں اٹھائیں گے ہم آپ کو لیٹر لکھ رہےہیں آپ انکوائری بھی نہیں کر رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام آپ خود کر رہے ہیں


وقفہ سوالات میں مشیر برائے کچی آبادی نجمی عالم کا کہنا تھا کہ محکمہ نے کرپشن میں ملوث تین افراد کو نوکری سے برطرف کردیا

نجمی عالم ، مشیر برائے کچی آبادی ۔۔۔ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے ہمارے شہر کے لیے ہم روز ایک نیا سلم ٹریڈ نہیں کر سکتے چیئرمین ہمیں اس کو روکنا ہے کہ ہم روز سلم کریٹ کرتے ہیں دس از پورشن کہ ہم لیز دیتے رہیں اور نیا سلم کریٹ ہو جائے یہ پھر ان لینڈ گریبرز کو بھی تقویت دیتا ہے ۔۔۔

سندھ اسمبلی نے سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ترمیمی بل اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن ترمیمی بل منظور کرلیئے ، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے