
جہاں پر ایک مفلوج گداگر کو بد ترین تشدد اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دکاندار کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور اسے حراست میں لے لیاگیا
یہ واقعہ تین روز قبل سکھر کی گلیمر موبائل مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ایک مفلوج گداگر خاتون بھینک مانگنے پہنچی تو اس زدوکوب کیا گیا نا مناسب الفاظ کا استعمال کیاگیا اور تشدد کیاگیا اسے لاتے ماری گئی تکلیف سے وہ تڑپتی رہی لیکن دکاندار کو رحم نہ آیا ۔

مارکیٹ میں موجود کسی شخص نے واقعے سے متعلق تمام ویڈیو اپنے موبائل میں عکس بند کی جوکہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی قانون حرکت میں آیا اور ایس ایس پی نے سکھر اظہر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور ایف آئی آر درج کی۔ گداگر خاتون پر تشدد کرنے والا شخص دکاندار افضل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔