
وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں کہا نئے ترقیاتی پروگرام میں پانی، نکاسی آب ، سولر توانائی، صنعتی اور زرعی ترقی کی اسکیمیں شامل ہوں گی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی کو نئی اور جاری اسکیموں کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا رواں سال چار سو ترانوے ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام تھا جبکہ ضلعی اے ڈی پی پچپن ارب روپے مقرر تھا۔چارہزار، چھ سو چوالیس جاری اسکیموں میں سے ایک ہزار، آٹھ سو بارہ اسکیمیں مکمل ہو جائیں گی۔مکمل ہونے والی اسکیموں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ نئی مجوزہ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لے کر منظوری دی جائے۔