جون 17, 2025


کراچی پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسلحہ نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ میں گولیاں اور ڈنڈے لگنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں تین افراد نے دم توڑ دیا۔ٹریفک پولیس افسر نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے ملزم کو پکڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹیج میں سفید لباس پہنے اے ایس آئی کو کلاشنکوف اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس افسر کی مدد کےلئے ٹریفک پولیس اہلکار بائیک پر آیا اورملزم منیر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے جھگڑنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ممکنہ طور پر رشتے کا تنازع ہے۔ایک فریق لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور دوسرا رزاق آباد لانڈھی کا رہائشی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے