
آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹرسعیدآباد کےاحاطہ میں واقعہ عمارت منتخب کرلی گئی ہے۔ عمارت کے چھ کمروں میں کلاس رومزکےساتھ ضروری دفاتر بھی قائم کیئے جائیں گے۔اسکول میں موٹر سائیکل،ایل ٹی وی اورایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کے لئے تربیت دی جائے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا پہلے مرحلے میں کراچی میں ڈرائیورٹریننگ اسکول کا پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرآغاز کیاجارہا ہے۔ ڈرائیورز اسکول میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مدد اور آسانی میسر آئے گی۔ عمارت میں بنیادی ضروری مرمت اور سامان کی فراہمی کے بعد داخلہ اور کلاسز کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔